کراچی،ناظم آبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل مسلح افرادکی مسافر بس پر فائرنگ 3افرادزخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تفتیش کیلئے 2 تھانوں میں حدود کا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پیر 27 مارچ 2017 13:34

کراچی،ناظم آبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل مسلح افرادکی مسافر بس پر فائرنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے ناظم آبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل مسلح افرادنے مسافر بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3افرادزخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تفتیش کیلئے 2 تھانوں میں حدود کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پیرکی صبح کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2نشان حیدر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی شناخت مہتاب، گلاب اور عمیر کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں کی عمریں 25سی30سال کے درمیان ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو ٹانگوں پر گولیاں لگیں۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناظم آباد اور رضویہ تھانوں کی پولیس میں حدود کا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔جس کے باعث واقعہ کی تفتیش شروع نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :