بچے قوم کاقیمتی سر مایہ ہیں ،ان کی تعلیم و تر بیت ہمارا بنیادی فریضہ ہے،امیراللہ مروت

پیر 27 مارچ 2017 13:34

بچے قوم کاقیمتی سر مایہ ہیں ،ان کی تعلیم و تر بیت ہمارا بنیادی فریضہ ..
سرائے نورنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی کر نل ( ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے کہا ہے کہ بچے قوم کاقیمتی سر مایہ ہیں ان کی بہترین اور موثر تعلیم و تر بیت ہمارا قومی واخلاقی فریضہ ہے ، اساتذہ کوچاہئے کہ وہ بچو ں کودنیاوی تعلیم کے سا تھ دینی تعلیم سے بھی روشنا س کرائیں تا کہ وہ دنیااورآخر ت دونو ں میں سرخرو ہو، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اسلا میہ پبلک سکول دلوخیل میں سا لا نہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امیر اللہ مروت کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی کے ذریعے جہا لت کے اند ھیرو ں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔اس مو قع پر سکول کے پرنسپل رفا قت اللہ خان ، دیہی کو نسلر سہیل مروت اور چیف انجینئر پا رکو سیف اللہ مروت سمیت کثیر تعداد میں بچو ں کے والد ین اور مشرا ن علا قہ مو جود تھے۔مہما ن خصوصی اور دیگر نے امتحانات میں نما یا ں پو زیشن حاصل کر نیوالے طلبا ء میں انعا ما ت تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :