سرحد یونیورسٹی سپورٹس گالا ،ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے میدان مارلیا

پیر 27 مارچ 2017 13:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے انٹر سپورٹس گالا میں ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے میدان مارلیا ' ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سپورٹس گالا کے 12مقابلو ں میں 5فائنل مقابلے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ' تفصیلات کے مطابق سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی میں پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا تھا‘سپورٹس گالا میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں نے مختلف مقابلوں حصہ لیا‘'اس سال فٹ بال ، کرکٹ ، والی بال ، کیرم بورڈ ، 200میٹر ریس ، بیڈمنٹن ، لانگ جمپ کے علاوہ دیگر مقابلے ہوئے تما م مقابلوں میں ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیموں نے حصہ لیا تھا' جس میں فٹ بال ، کیرم بورڈ ، 200میٹر ریس ، 400ریلے ،بیڈ منٹن ، لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ والی بال میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل کی بڑی ٹرافی ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام رہی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی تھیں، اس موقع پر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم الرحمان سمیت ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واصل خان ، کوارڈینیٹر انجینئر محمد فیصل خان، فیکلٹیز کے ڈین،تدریسی شعبوں کے سربراہان،اساتذہ ،طلباء اور سٹاف ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ' اس موقع پر ایم این اے عائشہ گلالئی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :