پی ایس یل سپاٹ فکسنگ ،محمد عرفان کل چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے

پیر 27 مارچ 2017 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء)اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل فاسٹ بولر محمد عرفان کل منگل کو چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے،ان پر پاکستان کرکٹ بورڈاینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے پر فاسٹ بولر نے اگر خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا تو ان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میںخلاف ورزی کی سزا کم سے کم 6ماہ ہے جبکہ تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ محمد عرفان کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بکیوں سے رابطہ چھپانے کے اعتراف کے بعد14مارچ کو معطل کردیا تھا۔