مردان کے 440 کلو وزنی پاکستانی پہلوان نے بھارت کے گریٹ کھلی کو چیلنج دیدیا

پیر 27 مارچ 2017 13:28

مردان کے 440 کلو وزنی پاکستانی پہلوان نے بھارت کے گریٹ کھلی کو چیلنج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) مردان سے تعلق رکھنے والے 440کلووزنی پہلوان خان بابا نے بھارت کے گریٹ کھلی کو کو کھلا چیلنج دیا ہے انھوں نے یہ بات اپنے ایک انٹرویو میں کہی،اٴْنھوں نے بھارتی پہلوان کے للکارتے ہوئے کہا کہ کھلی میں آرہا ہوں میں نہ صرف ایک ہاتھ سے اٹھاوں گا بلکہ زمین پر پٹخوں گا۔

(جاری ہے)

خان بابا کا مزید کہنا تھا مجھے ذاتی طور پر گولڈ برگ اور جان سینا پسند ہیں مگر ابھی مجھے ڈبلیو ڈبلیو ای کا لائسنس نہیں مل رہا لگتا ہے وہ میرے وزن سے ڈر رہے ہیں۔

میں 100کلو کا پتھر اٹھا لیتا ہوں،آلٹو گاڑی بھی اٴْٹھا سکتا ہوں،صبح چھ بجے سے لے کر دس بجے تک ورزش کرتا ہوں۔ ہر دو گھنٹے بعد کھانا کھاتا ہوں ایک وقت میں درجن انڈے کھا سکتا ہوں۔فرنی بہت پسند ہے۔خان بابا کا مزید کہنا تھا میرے سوٹ کو 12میٹر ک کپڑا لگتا ہے۔پی ٹی آئی نے بھی میرے لیے کچھ نہیں کیا۔شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی تیس کی عمر میں کروں گا اور وہ بھی کسی خاتون ریسلر سے کروں گا۔

متعلقہ عنوان :