اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ایرانیوں کو گرفتارکرلیا،یمنی صدر

متعددایسے طلبہ بھی گرفتارکیے جو ایران کا ایجنٹ بننے کے لیے بھیجے گئے تھے،گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 13:13

اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ایرانیوں کو گرفتارکرلیا،یمنی صدر
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے عزم کی آندھی آپریشن کی اہمیت باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کے سبب یمن فرقہ وارایت کی بنیاد پر بحران کے حل سے محفوظ رہا۔سعودی اخبا کے مطابق صدر ہادی نے یہ بات سعودی دارالحکومت سے اردن کے دارالحکومت عًمّان جاتے ہوئے کہی جہاں وہ 29 مارچ کو عرب سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

یمنی صدر کے مطابق ملک میں ایسے طلبہ کی بھی تعداد ہے جن کو حوثیوں نے ایران کا ایجنٹ بنانے کے لیے بھیجا۔ہادی نے بتایا کہ حوثیوں نے یمنی طلبہ کو قٴْم سے واپس بلانے کو مسترد کر دیا۔ ہادی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایسے ایرانیوں کو پکڑا ہے جو اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔یمنی صدر نے اس جانب اشارہ کیا کہ صنعاء کا معرکہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا تاہم "ہم جنگ نہیں چاہتی"۔ ہادی کے باور کرایا کہ تعز صوبے کے لوگ دنیا کے سامنے بھوک اور پیاس کا شکار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :