سوشل میڈیا افراد کی پیغام رسانی کا خفیہ کوڈ پولیس کو دے، برطانیہ

داعش سمیت تمام دہشتگرد گروپ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا گروپوں کی انکرپشن کرتے ہیں،وزیرداخلہ

پیر 27 مارچ 2017 13:13

سوشل میڈیا افراد کی پیغام رسانی کا خفیہ کوڈ پولیس کو دے، برطانیہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رڈ نے کہاہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔ واٹس ایپ اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا ادارے دو افراد کے درمیان پیغام کا خفیہ کوڈ یا انکرپشن سے متعلق پولیس کو معلومات دیں۔امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر دو یوزرز کے درمیان پیغامات کو ڈیکوڈ کرنے کا طریقہ بتانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رڈ نے پاکستان کے دورے سے واپسی پر لندن میں کہاکہ واٹس ایپ،فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ادارے اپلی کیشنز یا میسنجرز دہشتگردوں کو پیغام رسانی کا خفیہ پلیٹ فارم فراہم نہ کریں۔ ایمبر رڈ کا کہنا تھاکہ داعش سمیت تمام دہشتگرد گروپ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا گروپوں کی انکرپشن کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس چاہتے ہوئے بھی کسی دہشتگرد کا نہ پیغام پڑھ سکتی ہے اور نہ ہی نشاندہی۔

ایمبرر ڈ نے کہا اگر سوشل میڈیا تعاون کریں تو سوشل میڈیا پر رابطوں کے دوران دہشتگردوں کی نشاہدھی ہوسکتی ہے۔ ایمبررڈ کا کہنا تھا سوشل میڈیا اداروں کے تعاون سے دہشتگردوں کی مواصلات اور ان کی نشاندھی میں آسانی ہوگی۔ایمبررڈ نے تجویز دی کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کا ایک بورڈ بننا چاہئے اور یہ بورڈ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مشورہ دے کہ وہ سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغامات پڑھنے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔