شور کوٹ،مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث آمدورفت معطل

پیر 27 مارچ 2017 13:01

شور کوٹ،مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث آمدورفت معطل
شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی سے آنے والی مال بردار ریل گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترکر الٹ گئیں جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔ حادثے کے باعث کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس کو شورکوٹ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کراچی سے قادرپورکول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے لئے کوئلہ لیکر آرہی تھی کہ چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پراس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی بوگیوں کو پٹڑی سے ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہیاور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :