چین میں تجارتی خام تیل کے ذخائر میں کمی

فروری کے مہینے میں 1.4فیصد کمی درآمد اور کھپت کے باعث ہوئی

پیر 27 مارچ 2017 13:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) چین میں تجارتی خام تیل کے ذخائر میں فروری کے مہینے میں 1.4فیصد کی کمی ہوگئی،اس کی بڑی وجہ درآمد اور کھپت میں کمی ہے،خام تیل کی نقد درآمدات فروری میں 5.

(جاری ہے)

4فیصد کم رہیں جس سے تیل کے ذخائر میں بھی کمی واقع ہوئی اور صاف تیل پر خرچ کی جانے والی رقم میں بھی کمی ہوئی تاہم اس دوران برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور موسم بہارکی چھٹیوں کے بعد ڈیزل کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیسولین کے سٹاک میں معمولی اضافہ ہوا کیونکہ اس کی طلب حسب معمول رہی۔

متعلقہ عنوان :