چین میں اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی زونز کی تعداد 156ہوگئی

ان زونز سے گذشتہ سال 4ٹریلین امریکی ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا

پیر 27 مارچ 2017 13:01

چین میں اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی زونز کی تعداد 156ہوگئی
ٹیان جن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) چین میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے قومی صنعتی زونز کی تعداد بڑھا کر 156 ہو گئی ہے،ان زون سے گذشہ سال 29.9ٹریلین یوآن (4ٹریلین امریکی ڈالر) کا ریونیو حاصل ہوا،ان صنعتی زونز سے حاصل ہونے والا ریونیو امریکہ کی کل قومی پیداوار کا 11.7فیصد رہا جبکہ ان زونز میں تیار ہونے والا برآمد سامان چین کی کل برآمدات کا 18فیصد تھا۔

(جاری ہے)

سائنس اور ٹیکنالوجی کے ژینگ ژی ہانگ کے مطابق اعلیٰ ٹیکنالوجی کے صنعتی زونزچین کی معاشی ترقی کے اہم عنصر بن چکے ہیں،گذشتہ سال 12ہزار کاروباری کمپنیوں کو اس سلسلے میں 4300جگہیں فراہم کی گئیں جہاں 5.5ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :