طاہر القادری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے ۔ ترجمان پی اے ٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 12:47

طاہر القادری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے ۔ ترجمان پی اے ٹی
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی اے ٹی ترجمان نے بتایا کہ طاہر القادری تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن اب ان کی طبیعت بہت بہتر ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا ہارٹ اور بلڈ پریشر کا علاج پہلے سے چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

  ان کے مزید ٹیسٹ ہو رہے ہیں جن کی رپورٹ دس گھنٹے بعد موصول ہو گی۔یاد رہے کہ طاہر القادری کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ٹورنٹو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جبکہ دو روز قبل ڈاکٹر طاہرالقادری کو چیسٹ انفیکشن ہونے اور طبیعت مزید بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اب ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان پی اے ٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :