ہزارہ موٹر وے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی،این ایچ اے

پیر 27 مارچ 2017 12:57

ہزارہ موٹر وے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی،این ایچ اے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ہزارہ موٹر وے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ریڈیو پاکستان نے نیشنل ہائی وے کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے پہلے دو سیکشن رواں سال ماہ اگست تک مکمل کر لیے جائیں گے اور تیسرے سیکشن کی تکمیل کے بعد ہرازہ موٹر وے رواں برس کے آخری ماہ میں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔

(جاری ہے)

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے ہزارہ موٹروے کے پہلی95 کلومیٹر کے برہان حویلیاں سیکشن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 34 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔