بلوچستان حکومت دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، رپورٹ

پیر 27 مارچ 2017 12:57

بلوچستان حکومت دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) حکومت بلوچستان دور افتادہ علاقوں میں بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق حکومت کی اولین ترجیع عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لئے صوبے بھر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تربت بلیدا تک 20 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے جس پر 90 کروڑ 29 لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ ضلع پشین میں بھی 60 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی جس پر 30 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :