بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سردار ثناء اللہ زہری

پیر 27 مارچ 2017 12:57

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سردار ثناء اللہ زہری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر اعلی بلوچستان سردار ثناء اللہ خان زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق گوادر میںمنقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کیا جارہا ہے اور گوادر بندرگاہ نے بھی کام شروع کر دیا ہے جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔سردار ثناء اللہ نے کہا کہ تمام منصوبوں کے باعث بلوچستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت پرکشش جگہ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :