شام میں تیل و گیس کی پیداوار کی بحالی میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں،روس

پیر 27 مارچ 2017 12:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) روس نے کہا ہے کہ وہ شام میں تیل و گیس کی پیداوار کی بحالی میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نواک نے ایک انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ تیل تلاش کرنے والی مختلف عالمی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور توقع ہے کہ شام میں تیل کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کرنے میں جلد کامیابی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شام کے تیل و گیس اور معدنی وسائل کے وزیر علی غنیم سے ملاقات کی ہے جس میں تیل و گیس کی پیداوار کے دوبارہ آغاز اور پٹرولیم تنصیبات کے تحفظ بارے تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :