ایشیاء اور دیگر خطوں کو بھی تیل کی سپلائی کیلئے پرعزم ہیں،کینیڈا

پیر 27 مارچ 2017 12:50

ٹورانٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کینیڈا نے کہا ہے کہ ایکس ایل پائپ لائن منصوبے کی منظوری کے باوجود وہ ایشیاء اور دیگر خطوں کو بھی اپنے تیل کی سپلائی کیلئے پرعزم ہے۔یہ بات کینیڈا کے وزیر قدرتی وسائل جم کار نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے خلیج میکسیکو تک آئل سپلائی لائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے تاہم ان کا ملک براعظم سے باہر بھی اپنے تیل کی فروخت کیلئے پرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ کینیڈین تیل کی 98 فیصد برآمد امریکا کو ہوتی ہے، ایکس ایل پائپ لائن منصوبے کی طرح دیگر کئی منصوبے بھی زیر غور ہیں جن کے ذریعے ایشیاء اور دیگر خطوں کو خام تیل کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایشیاء کو بھی خام تیل کی فراہمی یقینی بنانے کا خواہاں ہے۔امریکیوں سے ہمیں بے پناہ محبت ہے تاہم یہ بھی خواہش ہے کہ ہماری پٹرولیم مصنوعات کے صارفین دوسرے ملکوں میں بھی دستیاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :