جماعة الدعوہ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس چہلہ میں ریسکیوٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

پیر 27 مارچ 2017 12:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)جماعة الدعوہ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس چہلہ میں ریسکیوٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ،جماعةالدعوہ کے ماہراساتذہ نے طلباوطالبات کو شہری دفاع،فائرفائٹنگ،ریسکیو منیجمنٹ،فرسٹ ایڈ اور ڈیڈ باڈی منیجمنٹ کی عملی ٹریننگ کروائی ۔اس موقع پر طلباوطالبات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعة الدعوہ کی تعریف کی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعةالدعوہ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس چہلہ میں ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کسی بھی حادثے کی صورت میں ہنگامی حالات میں انسانیت کی خدمت کیسے کی جاسکتی ہے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور سے آئے ہوئے ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی کھلے میدان میں فائرفائٹنگ ،ڈیڈ باڈی ریکوری،بم دھماکے کے بعد کی صورتحال میں زخمیوں کو ریسکیو کرنا سکھایا گیا ۔

اس موقع پر ریسکیوورکشاپ کے چیف انسٹرکٹرمحمد راشد نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جماعةالدعوہ فلاح انسانیت فائونڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے ہمارا مقصد یہ کہ ہر شہری کا کارآمد بنایا جائے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنا ،ملک کا ،شہریوں کا دفاع کرسکے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مددگارثابت ہو ۔انہوںنے کہا کہ اسلام انسانیت کی ہمدردی کا درس دیتا ہے اور یہ عظمت والا کام ہے اس لیے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ان صلاحیتوں سے بحرہ ور ہو ۔یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا و طالبات نے دل کھول کر جماعت کی تعریف کی اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تحسین پیش کیا ۔