اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت پولیس نے مسترد کردی

ْ مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بھکاری گھوم رہے ہیں جن میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں

پیر 27 مارچ 2017 12:47

مظفرآبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت پولیس نے مسترد کردی- مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بھکاری گھوم رہے ہیں جن میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ پولیس ان کو گرفتار کرنے کے بجائے پتلی گلی کا راستہ لینی لگی ہے تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان نے تھانہ سٹی ، تھانہ صدر کوہدایت جاری کی تھی کہ اپنی حدود میں گھومنے والی بھکاریوں کو گرفتار کرکے ضلع بد ر کیا جائے مگر تھانہ سٹی یا تھانہ صدر کوئی بھی بھکاری گرفتا رنہ کرسکے بھکاریوں کی ایک بڑی تعداد جن کا تعلق کوئٹہ بلوچستان ، سندھاور خیبر پختو نخواہ سے ہے جن میں زیادہ تر دوشیزائوںبھی شامل ہیں جو مختلف دکانوں اور مارکیٹ میں جاکر لوگوں کو دعوتِ گناہ کی طرف سے لے جانے میں مصروف ہیں جبکہ ہر پانچ منٹ میں ایک دکان پر دس بھکاری حاضری لگاتے ہیں جن میں مقامی بھکاریوں کی تعداد بھی شامل ہے جنہوں نے تاجروں کی زندگی اجیرن بنا دی تاجروں اور عوام نے ضلعی اتنظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بھر میں بھکاریوں کے خلاف ایکشن لیں اور انھیں ضلع بدر کریں انھوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کاروائی کریں جو ان کے سہولت کار ہیں جو اِن کو محفوظ ٹھکانے اور بھیک مانگنے کی آڑ میں بھاری کمیشن وصول کرتے ہیںاُن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :