مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی رات بھر لوئر پلیٹ سمیت چہلہ بانڈی میں ہوائی فائرنگ

بچے ڈر کی وجہ سے سو بھی نہ سکے پولیس لمبی نیند کے مزے لیتی رہی تھانوں کے نمبر بھی کسی نے نہ اٹھائے‘اصلاح واحوال کا مطالبہ

پیر 27 مارچ 2017 12:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) دارلحکومت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی رات بھر لوئر پلیٹ سمیت چہلہ بانڈی میں ہوائی فائرنگ بچے ڈر کی وجہ سے سو بھی نہ سکے پولیس لمبی نیند کے مزے لیتی رہی تھانوں کے نمبر بھی کسی نے نہ اٹھائے عوام نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ، ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت رولز کے مطابق لائوڈ اسپیکر ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پرپابندی لاگو ہے مگر اس کے باوجود ہوائی فائرنگ لمحہ فکریہ ہے یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات کے وقت لوئر پلیٹ، سنٹرل پلیٹ سمیت چہلہ بانڈی میں شدید ہوائی فائر نگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث گھروں میں مریضوں اور بچوں کو مشکلات کا سامنا رہا فائرنگ کے باعث اٹھ کر جبکہ عوام میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا کہ یہ فائرنگ کس کی وجہ سے ہورہی ہے تھانوں کے نمبر ڈائل کئے گئے جو بندملنے لگے بعض نے تو نمبر اٹھانا بھی گوارہ نہ سمجھا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق اپر چہلہ میں منشیا ت فروشوں نے بھی دیکھی دیکھے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جو ویران جگہ سے فائر ہورہے تھے عوام ڈر کے مارے گھروں میں دب کر رہ گئے جبکہ عوام نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد محترمہ تہذیب النساء اور ایس ایس پی مظفرآبا د راجہ اکمل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے رولز کو فالو کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کریں کیونکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت لائوڈ اسپیکر شادیو ں میں ناچ گانے ، ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی اور اس کے رولز میں متحدہ مقدمات بھی درج ہوئے مگر حالیہ دنوں میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے لوگوں نے بلاوجہ رات کو فائرنگ کرکے نیند میں خلل ڈالنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ بعض ایسے افراد بھی ہیں جو بیمار اور دل کے مریض ہیں ان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے نہیں تو عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :