گیٹیکس (Gitex) کے دوران دبئی میٹرو سروس کے اوقات میں1گھنٹہ اضافہ کرنے کا فیصلہ

پیر 27 مارچ 2017 12:37

گیٹیکس (Gitex) کے دوران دبئی میٹرو سروس کے اوقات میں1گھنٹہ اضافہ کرنے کا ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2017ء) :دبئی میٹرو سروس کے اوقات گیٹیکس (Gitex) کے دوران وزیٹرز کے باعث 29 مارچ سے 1 اپریل تک بڑھادیئے جائیں گے۔یہ قدم اس چارروزہ ایونٹ کے دوران آنے والے لوگو ں کی تعداد کے پیش نظراٹھایاگیا ہے جو کہ 29 مارچ سے شروع ہو کر1اپریل تک جار ی رہے گا۔خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق محمد یوسف المدھرب ڈائریکٹر آف ایل آپریشن ، ریل ایجنسی اور آرٹی اے کا کہنا ہے کہ ”بدھ29 مارچ کودبئی میٹرو ریڈ لائن کے آپریشن کے گھنٹے صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ سے رات 1 بجے تک جاری رہیں گے اور یوں یہ ایک اضافی آپریشنل آور مہیا کرے گی۔

اسی دن ، گرین لائن اپنے آپریشن کا آغاز صبح05:50 پر کرے گی اوررات 1 بجے تک جاری رہے گی ۔ یوں یہ ایک اضافی آپریشنل آور مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر المدھرب کا کہنا تھا ”ایک مرتبہ پھر ریڈ اور گرین میٹرو لائنزکے اوقات بروز ہفتہ یکم اپریل (نمائش کے آخری دن ) ایک گھنٹہ بڑھا دیے جائیں گے۔ جب کہ میٹر وسروسز گرین اور ریڈ لائن جمعرات 30 مارچ اوربروز جمعہ 31 مارچ کو معمو ل کے مطابق چلے گی ۔ گیٹیکس (Gitex) خطے میں آٹی اور کمیونیکیشن ڈیوائسس کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔جو کہ خطے میں ہزاروں وزیٹرز کی توجہ کامرکز بنے گا۔اس نمائش کی دبئی ورلڈ ٹریٹ سینٹر کی جانب سے میزبانی کی جائے گی، جو کہ میٹرواسٹیشن سے چند ہی قدم کے فاصلے پر واقع ہے“۔

متعلقہ عنوان :