صوبہ بھر میں کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 31مارچ کو کیا جائے گا

پیر 27 مارچ 2017 12:40

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان31مارچ جمعہ کو کرے گا ۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ نتائج کے اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ تعلیمی نتائج تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر ، صوبہ بھر کے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کیے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ یہ نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے اس لئے اگر کسی طالب علم کو رزلٹ کارڈ نہ ملے تو وہ ویب سائٹ پر بھی اپنا نتیجہ ملاحظہ کر سکتا ہے ۔