بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوند کش زہرلگا لینا چاہیے، زرعی ماہرین

پیر 27 مارچ 2017 12:40

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کسانوں کو خبردار کیا ہے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑا بیماری کے حملے کے شدید خدشات ہوتے ہیں۔ لہٰذا بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوند کش زہرلگا لینا چاہیے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایا کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقد آور اور مقبول ترین سبزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ کے آخر اور اپریل کے پہلے ہفتہ تک ہوتا ہے کیونکہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑاسمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسرا پھپھوند کش زہر لگا لیں۔انہوںنے کہاکہ اگر کھیت میں فصل پرپیلا روگ کی بیماری کی علامات ظاہر ہوں توفوری طور پر کانفیڈارکا سپرے بھی کیاجائے ۔