ْکچن گارڈننگ پروگرام کے تحت لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 27 مارچ 2017 12:40

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جن افراد نے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوںکو کھلا پانی لگانے کی بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ بیج اور سبزیوںکو جمنے میں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں ،کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک ، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلائو میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا بذریعہ گوڈی ان کا بروقت تدارک بھی اشد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :