سعودی عرب میں پاکستانی شخص نے اپنی گاڑی ایجاد کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 12:25

سعودی عرب میں پاکستانی شخص نے اپنی گاڑی ایجاد کر لی
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : پاکستانی عوام کو اگر بہتر وسائل میسر ہوں تو پاکستانی دنیا کے کسی شعبے میں بھی پیچھے نہیں رہتے ۔ حال ہی میں سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے اپنی گاڑی ایجاد کر لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک پاکستانی شخص عربیوں کے سامنے اپنی گاڑی کو اسٹارٹ کر کے چلاتا ہے جس پر وہاں موجود اور آس پاس گاڑیاں میں موجود عربی حیران ہو جاتے ہیں۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اس ویڈیو کو کسی عربی شخص نے اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی بنایا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک کافی مرتبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دیکھا اور شئیر کیا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :