عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے میں کمی

پیر 27 مارچ 2017 12:29

سنگا پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو خام تیل کے بھائو گر گئے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 22سینٹ کی کمی کے ساتھ 50.58 ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی تیل(ڈبلیو ٹی آئی کروڈ)کی سپلائی 32 سینٹ کی کمی کے ساتھ 47.65 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

(جاری ہے)

تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ اوپیک کی طرف سے رواںسال کے وسط تک تیل کی حالیہ پیداوار میں کمی نہ لانے کا فیصلہ ہے دوسری طرف امریکا بھی اپنی پیداوار کم کرنے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے طلب اور رسد میں عدم توازن پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :