مغوی فرانسیسی شہری کی بازیابی کے لئے چاڈ اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،سوڈانی وزیر خارجہ

پیر 27 مارچ 2017 12:29

مغوی فرانسیسی شہری کی بازیابی کے لئے چاڈ اور فرانس کے ساتھ مل کر کام ..
خرطوم ۔ 27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) سوڈان نے کہا کہ ایک فرانسیسی شہری کے اغوا کیے جانے کے سلسلے میں وہ چاڈ اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم غاندرو نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فرانسیسی شہری کو چاڈ میں اغوا کرنے کے بعد اسے سوڈان منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور متعلقہ ایجنسیوں کو فرانسیسی شہری کے یرغمال بنانے کے سلسلے میں چاڈ میں واقع سوڈانی سفارت خانے سے ایک پیغام موصول ہوا ہے اور ان کے خاندان کو محفوظ طریقے سے واپس پہنچانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :