Live Updates

شہباز شریف نے ریسکیو 1122 کی سروس اکیڈمی کا افتتاح کر دیا

پیر 27 مارچ 2017 12:26

شہباز شریف نے ریسکیو 1122 کی سروس اکیڈمی کا افتتاح کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ریسکیو 1122 کی سروس اکیڈمی کا افتتاح کر دیا اور پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جدید مہارتوں کے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں 90 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے ریسکیو 1122 کی سروس اکیڈمی کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی ۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 10 خواتین سمیت 500 ریسکیو اہلکار پاس آئوٹ ہوئے اس کے علاوہ ریسکیو اہلکاروں نے پاسنگ آئوٹ پریڈ میں اپنی جدید مہارتوں کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو متاثر کیا جبکہ شہباز شریف بھی 1122 ریسکیو اہلکاروں کو تالیاں بجا کر داد دیتے رہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :