مالاکنڈ ایجنسی،بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے تین بچے جاں بحق،4 افراد زخمی

پیر 27 مارچ 2017 12:23

مالاکنڈ ایجنسی،بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے تین بچے جاں بحق،4 افراد زخمی
مالاکنڈ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سخاکوٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ایجنسی علاقے سخاکوٹ میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد مقامی لوگو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھت کا ملبہ ہٹایا اور ملبے سے ملنے والی لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو علاج کیلئے درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :