Live Updates

پنجاب کو زیادہ گیس کی فراہمی شریف خاندان کی الیکشن خریدنے کی کوشش ہے،عمران خان

پیر 27 مارچ 2017 12:23

پنجاب کو زیادہ گیس کی فراہمی شریف خاندان کی الیکشن خریدنے کی کوشش ہے،عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کو زیادہ گیس دیکر شریف خاندان الیکشن خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو زیادہ گیس کی فراہمی شریف خاندان کی الیکشن خریدنے کی کوشش ہے اور اس اقدام سے چھوٹے صوبوں سے ناانصافی ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی طرف سے 97 سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پنجاب کو گیس کی فراہمی بھی شامل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات