سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ

پیر 27 مارچ 2017 12:18

سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میونسپل کارپوریش نے شہر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر کسی بھی قسم کے رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رجحان میں رکشہ کا کلیدی کردار ہے،انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے بعد شہر میں رکشہ چلانے پر پابندی ہوگی۔