کراچی ، فائرنگ سے دو افراد زخمی،14ملزمان گرفتار

پیر 27 مارچ 2017 12:18

کراچی ، فائرنگ سے دو افراد زخمی،14ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کراچی کے علاقوں احسن آباد اور نیوکراچی میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ منگھوپیر اور جیکسن سے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگھوپیر اور سعودآبادسے 10 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے، منگھوپیر میں ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی میں ایک ملزم گرفتارپکڑا گیا۔جیکسن کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی۔سعودآباد پولیس نے جوئیکے اڈیپرچھاپہ مارکر چھ جواریوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :