چند روزکی ہنگامہ آرائی کے بعدپنجاب یونیورسٹی دوبارہ کھل گئی

پیر 27 مارچ 2017 12:18

چند روزکی ہنگامہ آرائی کے بعدپنجاب یونیورسٹی دوبارہ کھل گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور کشیدگی کی وجہ سے چار دن تک بند رہنے کے بعد پیر کو دوبارہ کھل گئی جبکہ بلوچ پختون کونسل کے طلبا نے کلاسز میں نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کی ناخوشگوار صور تحال کے باعث پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے باہر تعینات ہے۔چند روز قبل ہنگامہ آرائی کے بعدپنجاب یونیورسٹی چار روزکیلئے بند کردی گئی تھی جو پیر کو دوبارہ کھول دی گئی ۔ تدریس کا عمل شروع ہوگیا ہے۔