مرغیوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی ہے،سید خورشید شاہ

(ن)لیگ والے ناکامی کو سازش کہتے ہیں ، کیا ہر سازش ن لیگی حکومت کیخلاف ہی ہوتی ہے ،صحافیوں سے گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 12:18

مرغیوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی ہے،سید خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مرغیوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، (ن)لیگ والے ناکامی کو سازش کہتے ہیں ، کیا ہر سازش ن لیگی حکومت کیخلاف ہی ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام چیخ رہی ہے ، مرغیوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ حکومت کی نااہلی سامنے لا رہا ہے ، حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ مسلم لیگ (ن) والے ناکامی کو سازش کا نام دیتے ہیں ، حکومت ہر معاملے میں جان چھڑانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف جب بھی اپوزیشن تنقید کرے تو اسے سازش کا نام دیدیا جاتا ہے کیا ساری سازشیں مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہی ہوتی ہیں