کوئٹہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 12:18

کوئٹہ۔27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افرادنے ظفراللہ نامی شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :