پختون ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے محکمہ ثقافت کے اقدامات قابل تعریف ہے ،محمدرسول

پیر 27 مارچ 2017 12:16

بٹ خیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)بالا بٹ خیلہ کے ناظم محمدرسول نے کہاہے کہ بے پناہ معاشی مسائل کے باوجود اپنے فن اور خدمات کے ذریعے اپنے ثقافت کو زندہ رکھنے میں فنکاروں نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے، حکومت کی طرف سے ان کی حو صلہ افزائی اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے ‘صوبائی حکومت کی طرف سے پختون ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے محکمہ ثقافت کے پروگرام قابل تعریف ہے جس کی بدولت مقامی فنکاروںکی صلاحیتیں اجاگر ہوکر ان کی حوصلہ افزائی ہوگی، ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے فنکاروں نے اپنی زندگیاں وقف کررکھی ہے ، حکومت کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ثقافت کے رچ پروگرام کے تعاون سے سی ار ڈی کے زیر اہتمام حجرہ محمد زمان خان بٹ خیلہ میں شاندار حجرہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حجرہ محفل میں مقامی کونسلرز،شعراء کرام عمائدین علاقہ ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی فنکاروں امجد اسلام، رحمان خٹک ،عمران بر یالے ، رحمت استاد،نذیر گل استاد،اسلام استاد، مانو استاد، لعل بادشاہ، ماستر اظہار،اختر شاہ،ادم خان بابا،گل واحد اور دیگر پشتو کے روایتی گیت گا کر حاظرین سے زبردست داد وصول کی۔

سی آر ڈی کی چئیر پرسن مسرت سید،یونین کونسل مالاکنڈ کے ناظم سبحانی گل‘ویلج کونسل بالا بٹ خیلہ کے ناظم محمد رسول،ویل کونسل ابراہیم خیل کے ناظم ملک ارشاد،سابق ناظم محمد اسرار،امن جرگہ کے صدر ارشد خان،پی پی پی بٹ خیلہ کے صدر محبوب الرحمن، اور نے فنکاروں میں اسنا تقسیم کئے۔