وقار احمد ایڈوکیٹ درگئی بار ایسوسی ایشن کیجنرل سیکرٹری منتخب

پیر 27 مارچ 2017 12:16

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)درگئی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ‘ بشیر الله خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ وقار احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ‘ تفصیلات کے مطابق درگئی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات زیر نگرانی چیئرمین الیکشن بورڈ فدا محمد ایڈوکیٹ منعقد ہوئے جس میں تمام ممبران نے بھر پور حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

انتخابات کے دوران سینئر وکیل بشیر الله خان ایڈوکیٹ درگئی بار ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ وقار احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ دیگرعہدیداروں میں شکیل احمد ایڈوکیٹ نائب صدر ، گوہر علی ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری ، شفیق احمد ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری اور نصیر ایڈوکیٹ لائبریرین شامل ہیں ۔