خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 5ڈاکٹروں کی ترقی

پیر 27 مارچ 2017 12:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)خیبرٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ ) کے 2ایسوسی ایٹ پروفیسرز سمیت 5 ڈاکٹروں کو ترقی دیدی گئی‘ اعلامیہ کے مطابق میڈیکل پروموشن کمیٹی اور کالج اکیڈیمک کونسل کے اجلاس میں منظوری دی گئی‘ ترقی پانیوالوں میں ڈاکٹر جمیلہ مہناز کو پروفیسر گائنی‘ڈاکٹر شہناز نادر پروفیسر گائنی‘ ڈاکٹر بشیر احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر سائیکاٹری‘ ڈاکٹر محمدعابد شاہ ایسوسی ایٹ پروفیسر فارماکالوجی اور ڈاکٹر سیددل باغ علی شاہ اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک شامل ہیں۔