سوات اور گردو نواح میں 4.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 149 کلومیٹر تھی

پیر 27 مارچ 2017 11:53

سوات اور گردو نواح میں 4.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 اعشایہ ایک محسوس کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 149 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :