مالا کنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 11:52

مالا کنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق
مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) سخا کوٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے علاقے مرشا خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لئے درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :