کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،ترجمان عوامی تحریک

پیر 27 مارچ 2017 11:52

کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ، ترجمان عوامی تحریک کے مطابق طاہرالقادری کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں موجود پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس پر انھیں ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ، ڈاکٹرز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت میں بہتری کی امید ہے۔