مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، خورشید شاہ

پیر 27 مارچ 2017 11:52

مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کا سامنا ہے‘ مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ حکومت ہر معاملے کو سازش قرار دیتی ہے‘ کیا ہر سازش نواز حکومت کے خلاف ہی ہوئی ہے‘ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش نہ کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست کو حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کا سامنا ہے۔ مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت ہر معاملے سے جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے کوسازش قرار دیتی ہے جو سب سے بڑی ناکامی کے کیا ہر سازش نواز حکومت کے خلاف ہی ہوتی ہے۔ (ن) لیگ والے ناکامی کو سازش کا نام دیتے ہیں حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش نہ کرے۔