برڈ فلو کا خطرہ، سعودی عرب نے امریکا اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی

پیر 27 مارچ 2017 11:49

برڈ فلو کا خطرہ، سعودی عرب نے امریکا اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری کی ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے امریکا اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق پابندی کا فیصلہ جانوروں کی صحت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں امریکا اور ملائیشیاء میں پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا کی وبا پھیل جانے کا بتایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں سے پرندوں کے انڈوں اور ان کے بچوں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :