رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن اب حامد کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی۔ اداکارہ نور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 11:33

رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن اب حامد کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی۔ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء): فلمسٹار و اداکارہ نور نے اپنے چوتھے شوہر حامد ولی خان سے بھی علیحدگی کا فیصلہ کرت ہوئے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا رشتہ بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن اب میں مزید ولی حامد علی خان کے ساتھ نہیں چل سکتی۔

(جاری ہے)

نور نے کہا کہ کوئی عورت نہیں چاہتی کہ اس کا گھر اجڑے لیکن اب میرا حامد ولی خان کے ساتھ گزارا نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق حامد ولی آج کل کراچی میں مقیم ہیں جہاں وہ ڈراموں میں ادکاری کرنے کے ساتھ ساتھ کنسرٹس بھی کر رہے ہیں۔ نور کو اپنے شوہر سے گلہ تھا کہ آپ لاہور چھوڑ کر نہ جائیں اور لاہور ہی میں رہیں۔اسی بات پراختلافات شروع ہوئے اور نوبت علیحدگی تک آ گئی۔ دوسری جانب حامد ولی کا کہنا ہے کہ میں اپنے رشتے کو بچانا چاہتا ہوں اور نور کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔