اوباما کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کی ذمہ دارمیری جماعت ہے،ٹرمپ

کچھ انتہائی قدامت پسند ارکان کی وجہ سے ان کا پیش کردہ نیا ہیلتھ کیئر کا بل واپس لینا پڑا ،گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 11:46

اوباما کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کی ذمہ دارمیری جماعت ہے،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کا ذمہ دار اپنی ہی پارٹی کے ارکان کانگریس کو قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن پارٹی کے کچھ انتہائی قدامت پسند ارکان کی وجہ سے ان کا پیش کردہ نیا ہیلتھ کیئر کا بل واپس لینا پڑا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس شکست پر ڈیموکریٹ ارکان واشنگٹن میں بیٹھے مسکرارہے ہیں ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ ٹیکسوں میں کٹوتی اور بڑی ٹیکس اصلاحات پر ہے۔

متعلقہ عنوان :