اداکارہ نورنے چوتھے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست دائر کردی

اداکارہ کی چوتھی شادی معروف گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد سے ڈیڑھ سال پہلے ہوئی تھی

پیر 27 مارچ 2017 11:36

اداکارہ نورنے چوتھے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست دائر کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) اداکارہ نور کا چوتھے شوہر سے بھی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کیمطابق اداکارہ نور نے ولی حامد سے علیحدگی کے لیے خلع کی درخواست دائر کردی،شادی ڈیڑھ سال پہلے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ولی حامد معروف گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں، نور نے پہلی شادی 2008 میں دبئی کے ہندو تاجر وکرم سے کی تھی، دوسری شادی 2010 میں ڈائریکٹر فاروق مینگل سے کی تھی۔ذرائع کے مطابق نور کی فاروق مینگل سے شادی صرف 4 ماہ چل سکی تھی، تیسری شادی 2012 میں عون چودھری سے کی اوروہ بھی چند ماہ چل سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :