فیصل آباد، موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگیا، خاتون جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی

پیر 27 مارچ 2017 11:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) فیصل آباد میں موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آنے سے خاتون جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی چینل کے مطابق فیصل آباد میں ناولٹی پل کے قریب پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں* اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :