مردم شماری کے پہلے مرحلے کا پہلا حصہ عوام کے بھر پور تعاون سے مکمل ہوا، ڈائریکٹر آپریشنزکمیٹی

پیر 27 مارچ 2017 11:36

مردم شماری کے پہلے مرحلے کا پہلا حصہ عوام کے بھر پور تعاون سے مکمل ہوا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مردم شماری کی ڈائریکٹر آپریشنزکمیٹی رابعہ اعوان کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا پہلا حصہ عوام کے بھر پور تعاون سے مکمل ہوا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں 40 ہزار بلاک کی خانہ شماری حوصلہ افزارہی اور اس دوران عوام کا بھر تعاون بھی حاصل رہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس دوران کچھ مسائل سامنے آئے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کیا گیا ،پہلے مرحلے میں لوگوں کی کثیر تعداد دن بھر مردم شماری کے ارکان کے دورہ کے منتظر نظر آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 1998 اور 2017 میں کی جانے والی مردم شماری میں واضح فرق ٹیلی فون یعنی جدید ٹیکنالوجی کا تھا جس کے باعث لوگ اپنے علاقوں میں ٹیم کے ارکان کے نہ پہنچنے یا تاخیر سے پہنچنے کی فوری اطلاع کا دیتے رہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام میں شعور اجاگر ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :