کویت اور سعودی عرب کاخافجی آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پیر 27 مارچ 2017 11:18

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کویت اور سعودی عرب نے مشترکہ سرحدی علاقے خافجی کی آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر تیل ایصام المرزوق نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ سرحدی علاقے میں واقع دو مشترکہ آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ خافجی کے علاقے میں واقع ان آئل فیلڈز سے پیداوار کا عمل دوماہ کے اندر شروع کردیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ اکتوبر 2014 ء میں جب ان آئل فیلڈز سے پیداواری عمل بند کرنے سے قبل یومیہ پیداوار 2 لاکھ بیرل یومیہ تھی۔ادھر سعودی وزیر تیل خالد الفلیح کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین کو آئل فیلڈز کی صورتحال کا جائزہ لینے اور انھیں دوبارہ پیداوار کے قابل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :