دہشتگردی اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ناگزیرہے،ڈاکٹر مسعود الرحمن

پیر 27 مارچ 2017 11:18

دہشتگردی اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ناگزیرہے،ڈاکٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) معروف تجزیہ کار ڈاکٹر مسعود الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی اورمنشیات سمیت دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ناگزیرہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باڈر مینجمنٹ نہ ہونے کے باعث مسائل بڑھتے جا رہے ہیں تاہم جب باڈر انتظامات کر لئے جائیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ باڈر مینجمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی، منشیات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ ہو رہی ہے جس کے باعث پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو جاتاہے۔ ڈاکٹر مسعود الرحمان کا کہنا ہے کہ باڈر مینجمنٹ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس سے پاکستان اور افغانستان میں امن بھی قائم ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں را کی مداخت سے دہشگرد تیار کر کے پاکستان بھیجے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دشمن ملک اس باڈر مینجمنٹ پر شور مچارہا ہے، افغانستان کو چاہیے کہ وہ اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس شور شرابے کو خاطر میں نہ لائے اور باڈر مینجمنٹ کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے میں پاکستان کا ساتھ دے۔

متعلقہ عنوان :