کراچی : بلدیاتی نمائندوں نے سرکاری گاڑیاں لینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 11:00

کراچی : بلدیاتی نمائندوں نے سرکاری گاڑیاں لینے سے انکار کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : کراچی کے بلدیاتی نمائندوں نے سرکاری گاڑیاں لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چمچماتی گاڑیاں تقسیم کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جو احتجاج کی نذر ہو گئی۔ وائس چئیر مین سینٹرل نے ڈسٹرکٹ سینٹر آ کر سب کو کھری کھری سنا دیں۔وائس چئیر مین کا کہنا تھا کہ میں ان گاڑیوں کے تحفے کو مسترد کر تا ہوں۔

(جاری ہے)

وائس چئیر مینوں نے گاڑیوں کی جگہ کچرا اٹھانے والی گاڑیاں دینے کا مطالبہ کردیا۔ وائس چئیرمین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ گاڑی نہیں چاہئیے۔ مجھے کوئی ایسی گاڑی دے دیں جس سے میں اپنے علاقہ میں موجود کچرا اٹھا سکوں۔ انتظامیہ نے جب وضاحت دینا چاہی توغصے میں وائس چئیر مین سینٹرل پھٹ پڑے اور کہا کہ بیوروکریسی جمہوری نمائندوں کی تذلیل کرنے کا عمل بند کرے۔